اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز میں عالمی ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کے لئے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کہا کہ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل جیتنا پاکستان کیلئے خوشی کی بات ہے، ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا۔
آصف زمان نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت محنت کی، آگے بھی ٹریننگ کا پلان بنارہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلناہے،کھلاڑی کےجواصل کوچ ہوتے ہیں انکی سپورٹ کرتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ارشد ندیم کوجویلین تھرومیں گولڈ میڈل جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قوم کا سرفخرسےبلند کردیا ہے۔
پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاباش ارشد ندیم۔
Shabash Arshad Nadeem shabash! 👏
We are proud of your Commonwealth Games record throw of 90.18 metres to win a gold medal for your country 🇵🇰🏅#B2022 pic.twitter.com/oAI2AfIaCY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 7, 2022
واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا
ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔
جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔
ارشد ندیم نے دوسری تھرو کی تو اُسے فاول قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے تیسری تھرو 88میٹر پھینکی اور اپنا ریکارڈ توڑ دیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ میں اُن کا ذاتی ریکارڈ86.38 میٹر تھرو تھا۔