بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی پاور کمپنی (اکوا) نے حکومت کے ‘گرین ہائیڈروجن منصوبوں’ میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ‘اکوا’ کمپنی کے چیئرمین محمد ابونیان کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے سٹاک مارکیٹ کے آغاز سے حاصل ہونے والے سرمایہ کو قابل تجدید توانائی، واٹر ڈیسیلی نیشن اور گرین ہائیڈروجن منصوبوں میں لگائے گی۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی اسٹاک ایکسچینج(تداول) میں اکوا کے حصص 30 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو ٹریڈنگ کے پہلے چند منٹوں میں 3 بلین ڈالر بڑھ گئی۔

- Advertisement -

محمد ابونیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ سے توانائی کی پیداوار میں سرفہرست ہے جبکہ گرین انرجی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں بھی مملکت سب سے آگے ہے، ہماری کمپنی دنیا کے تیرہ ممالک میں کام کررہی ہے۔

خیال رہے سعودی اکوا پاور کمپنی نے 2 ہفتے قبل سعودی آئل فرم آرامکو کے ساتھ ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا جس کی مالیت 45 بلین ریال ہے۔

اکوا کے چیئرمین نے بتایا کہ ہم مذکورہ منصوبوں پر جلد ہی کام شروع کردیں گے، دنیا بھر میں تقریباً 81 ملین ادارے اکوا پاور سے بجلی حاصل کرتے ہیں جبکہ 41 ملین ادارے ہمارے پانی کو استعمال کرتے ہیں۔

قبل ازیں لارسن اینڈ ٹوبرو نامی سعودی کمپنی نے رواں سال اپریل میں سدیر سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے بھارتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے کے تحت توانائی حاصل کرنے کی گنجائش 1.5 گیگا واٹ ہے جو کہ گنجائش کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ بھی ہے۔

کمپنی کا مذکورہ منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاض ریجن میں جس پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے اس میں 30.8 مربع کلومیٹر اراضی دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں