تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں بڑا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں ٹرانسپوٹیشن کے حوالے سے متعدد نئے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی کنٹریکٹرز اتھارٹی کے زیراہتمام ‘فیوچر پراجیکٹس فارم’ کے پہلے روز کئی نئے منصوبوں کا اعلان سامنے آیا۔

سعودی آرامکو اور سابک کمپنیوں کے مشترکہ تعاون سے اس آن لائن پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد نئی منصوبے متعارف کرائے گئے جو سعودی عرب کی ترقی کے ضامن ہوں گے۔ ٹرانسپوٹیشن کے پراجیکٹس سے مملکت کا سیاحتی شعبہ بھی ترقی پائے گا۔ یہ پروگرام تین سالوں تک ایک ہزار منصوبے پیش کرے گا۔

سعودی کنٹریکٹنگ شعبے میں گزشتہ سال مقامی پیداوار 6.4 فیصد تھی اور اس میں لگ بھگ ایک لاکھ 75 ہزار کاروبار شامل تھے۔ فیچر پروجیکٹس فارم کے ایک حصے کے طور پر 37 نجی اور سرکاری اداروں میں 600 بلین سعودی ریال سے زیادہ کے منصوبے ظاہر کیے جائیں گے۔

آن لائن فارم کے دوران سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے بھی اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا، جن میں حائل اور العلا کے درمیان 400 کلو میٹر طویل دہرا کیریج وے شامل ہے۔

دریں اثنا وزارت نے الشیمسی القور نامی 2 لین ہائی وے پراجیکٹ کا بھی اعلان کیا جو مکہ مکرمہ میں تعمیر کیا جائے گا۔ 63 کلو میٹر تھری لین ہائی وے کو تین سال میں مکمل کیا جائے گا جس سے عمرہ زائرن اور عازمین فائدہ اٹھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -