بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کراچی کیلئے سندھ حکومت کے بڑے اعلانات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں ساحلی علاقوں کے سڑکوں کے ٹینڈر شروع ہوگئے ہیں، ابراہیم حیدری میں اندرونی سڑکیں بھی دوبارہ بنانے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید پراجیکٹس دیکھیں گے جن کا افتتاح کیا جائے گا، پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ کراچی کے عوام سے کیے گئے وعدے وفا کررہے ہیں، میں امید کرتا ہوں اچھا کام ہورہا ہے اس کو مثبت انداز میں لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ضلع کورنگی اور ضلع ملیر میں لاکھوں لوگ بستے ہیں، کورنگی اور ملیر کی حالت بہتر بنانے کے لیے منصوبہ شروع کیا، ابراہیم حیدری کی سمندر تک سڑک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے، ماضی میں صورت حال تباہ  تھی، اس علاقے میں دونوں اطراف سڑک بنائیں، آرٹسٹس نے خوبصورت مناظر کی عکس بندی کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کورنگی اور ملیرضلع کے سنگم پر علاقے کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، 4.9کلومیٹرروڈ بنایا گیا، سڑک سے پانی کی نکاسی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے، ملاح سرکل میں کشتی، سمندر اور روشنی کا بندوبست کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے اعلانات  اور وعدے بہت کیے، پی ٹی آئی نے ووٹ لیے لیکن کام پیپلزپارٹی  کررہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  کراچی سے بے وفائی انہوں نے کی، ووٹ لیے لیکن نوٹ خرچ نہ کیے، وفاق نے کرونا کی وبا کومس ہنڈل کیا ہے، کراچی سے خوف کے سائے ختم ہوچکے ہیں، پیپلزپارٹی کے ایم این ای اور ایم پی اے  کو وفاق سے پیسے نہیں ملے، سنا ہے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو پیسے ملے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں