ممبئی: میگا اسٹار امیتابھ بچن دوسری بار کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 79 سالہ بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، 2020 میں بھی امیتابھ بچن کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
بگ بی نے کرونا پازیٹو آنے کا اعلان ٹویٹر ہینڈل پر کیا، انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ تمام لوگ جو میرے آس پاس رہے ہیں، براہ کرم وہ اپنا معائنہ کروائیں اور کرونا ٹیسٹ بھی کروائیں۔
T 4388 – I have just tested CoViD + positive .. all those that have been in my vicinity and around me, please get yourself checked and tested also .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 23, 2022
یاد رہے کہ دو سال قبل جب امیتابھ بچن کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تو انھیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا، جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
جولائی 2020 میں امیتابھ بچن کے ساتھ اُن کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔