تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمان میں بڑی پابندی عائد

مسقط: حکومت نے جانوروں کو تفریحی شو اور سرکس میں استعمال کرنے والے افراد پر سخت جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت زراعت ، فشریز اور آبی وسائل نے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لئے نئے قانون کا مسودہ پیش کیا، فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی عمل انجام دیا گیا تو جانوروں کے مالک پر ان دفعات کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانہ کیا جائے گا۔

جانوروں کو نظرانداز کرنا ، ان میں غذائیت کی کمی ہونا اور ان کو مناسب آرام نہ دینا۔

جانوروں کو ذبح کرتے وقت ان پر سخت ظلم کرنا۔

جانوروں کی عمر، صحت اور تھکن کی پرواہ کئے بغیر مسلسل کام کرانا۔

جانوروں کو ان کی نوعیت کے برخلاف کام کرنے کے لئے ظلم کا استعمال کرنا، مثلا تفریحی پروگراموں اور سرکس میں ان سے پرفارم کرانا۔

Strict penalties for use of animals for entertainment shows in Oman

جانوروں کی بہتر نشوونما کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر مستند خوراک دینا۔

آمدورفت کے دوران جانوروں پر ظلم کرنا اور غیر قانونی طریقے سے انہیں دوسری جگہ منتقل کرنا۔

کسی بیمار یا زخمی جانور کی تجارت کرنا۔

بے رحمانہ طریقے سے بیمار جانوروں سے چھٹکارا حاصل کرنا، یعنی انہیں انجیکشن دے کر موت کے گھاٹ اتارنا۔

جانوروں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت کسی بھی طرح کے ظلم کا استعمال کرنا۔

جانوروں کو اٹھانا یا کھینچنا یا ایسے دشوار گزار راستوں پر چلانا، جن سے انہیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جانوروں کی رہائش کی سہولیات کی وضاحتیں ، عدالتی صلاحیت میں کام کرنے والے ملازمین کی خصوصیات ، جانوروں کو سائنسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے معیار اور جانوروں کی لاشوں کو تلف کرنے کے صحیح طریقے بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -