بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

 ڈیوڈ وارنر سے بڑی پابندی اٹھا لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر بیٹر ڈیوڈ وارنر پر 6 سال سے عائد پابندی اٹھا لی ہے اب وہ ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد تاحیات ٹیم کی قیادت کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنڈکٹ کمیشن نے اب ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے چھ برس بعد یہ پابندی اٹھا لی ہے۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورا کیا جس پر تین رکنی پینل نے متفقہ طور پر پابندی اٹھائی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس پابندی کے خاتمے کے بعد وہ اب کسی بھی لیگ ٹیم کے کپتان بھی بن سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں