حارث رؤف ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں تباہی مچانے کو تیار، انٹرنیشنل مصروفیات میں تبدیلیوں پر پاکستانی پیسر پھر بی بی ایل میں رنگ جمائیں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ اور دیگر انٹرنیشنل مصروفیات سمیت شیڈول میں تبدیلیوں کے باعث حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔
ملیبرن اسٹارز نے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حارث رؤف رواں سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے اور وہ جنوری میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
🤯🤯🤯@HarisRauf14 is BACK and will return to the @StarsBBL in January! #BBL10 pic.twitter.com/yjDafbNVBv
— KFC Big Bash League (@BBL) December 11, 2020
پاکستانی پیسر نے بی بی ایل کے ڈیبیو سیزن میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اپنی دھاک بٹھائی تھی، انہوں نے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سڈنی تھنڈرز کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک بھی کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کیا ہے جس کے بعد وہ سیزن 10 کے لیے میلبزن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔
عماد وسیم آئندہ برس بی بی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے اور وہ آسٹریلوی لیگ کا حصہ بنیں گے۔اس سے قبل دلبر حسین، حارث رؤف، شاہد آفریدی سمیت کئی نامور پاکستانی کھلاڑی آسٹریلوی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔