بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی۔

بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر بولر کا پاؤں لائن سے باہر گیا تو اسٹمپس لال ہوجائیں گی اور یہ نوبال قرار دی جائے گی۔

کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر آگ جیسی روشنی نکلے گی۔

میچ کے دوران چوکوں، چھکوں اور اوور کے درمیان بھی اسٹمپس مختلف رنگ بکھیریں گے۔

واضح رہے کہ آج کھیلے جانے والے بگ بیش لیگ کے 11ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔

جورڈن سلک کو 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے تھے جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں