جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

بگ بیش مینز اینڈ ویمنز لیگ ڈرافٹ میں کتنے پاکستانی کرکٹرز نامزد؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ اینڈ ویمنز بگ بیش لیگ ڈرافٹ کے لیے مزید 64 کرکٹرز کو آئندہ ایڈیشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بگ بیش لیگ کے لیے حارث رؤف، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر اور زمان خان کے ناموں کا پہلے اعلان ہو چکا ہے، جب کہ مینز اور ویمنز لیگ کی ڈرافٹ کی نامزدگیوں کی جاری مجموعی فہرست میں مزید کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

جن کھلاڑیوں کو نئی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان میں فخر زمان، نسیم شاہ، شان مسعود، صائم ایوب، عثمان قادر، سرفراز احمد، عمر اکمل، امام الحق محمد نواز، فہیم اشرف، حیدر علی اور محمد حسنین کے نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کی 11 ویمنز کرکٹرز کے نام بھی ویمنز بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

ان خواتین کرکٹرز میں فاطمہ ثنا، ندا ڈار، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، طوبہ حسن ، نشرہ سندھو، عروبہ شاہ ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بگ بیش مینز اور ویمنز لیگ میں پاکستان کے مجموعی طور 80 مرد وخواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی ہیں جب کہ لیگ کے لیے ڈرافٹ یکم ستمبر کو ہوگی۔

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں