تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لندن کا بگ بین ٹاور برسوں بعد نئے سال کی شام پھر سے گونجے گا

لندن : مہینوں سے خاموش لندن کی مشہور زمانہ گھڑی بگ بین کی گھنٹی نئے سال کی شام گونجے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال ’بگ بین‘ نئے سال کا خیر مقدم کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اپنی گھنٹی کو بجائے گا، جس کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مرمتی کام کے دوران بگ بین کی آواز صرف اہم موقعوں پر ہی سنائی دیتی ہے۔

واضح رہے کہ 13.7 ٹن وزنی اور 96 میٹر بلند الزبتھ ٹاور پر آویزاں اس گھڑی کا گزشتہ کچھ برسوں سے مرمتی کام جاری ہے،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’بگ بین‘ 21 اگست بروز سوموار 2017ء 11 کا گھنٹہ پورا کرکے بجا تھا اور اس کے بعد چار سال سے خاموش تھا۔ جس کی وجہ گھڑیال میں پیدا ہونے والی خرابیاں اور عمارت میں پڑنے والی دراڑیں تھی۔

یہ گھڑیال گذشتہ 157 سال سے ہرگھنٹے بعد بجتا رہا ہے تاہم مخصوص اوقات بالخصوص سال نو کے موقع پر اس کی آواز بند کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سنہ 1983ء اور 1985ء کے دوران اور 2007ء کے دوران مرمتی کام کی وجہ سے اسے روکا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -