جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارہ کنگا رناوت کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ نے بھارتی اداکارہ کنگا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر اداکارہ کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا، کنگا رناوت اپنے متنازع ٹوئٹس کی وجہ سے ہمشہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے حالیہ دنوں مرحلہ وار ٹوئٹس کے ذریعے انتخابی نتائج کا اعلان کیا تھا اور مغربی بنگالی میں ہونے والے مبینہ تشدد پر تبصرہ کرتے بھی نظر آئیں۔

- Advertisement -

Kangana Ranaut responds to her Twitter suspension, brings in colonialism  debate | Filmfare.com

کنگا نے بھارت میں مصنوعی آکسیجن کی زائد پیداوار پر بھی ٹوئٹس کیے تھے۔ مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر اداکارہ نے ٹوئٹر پر پیغام دیا جس میں وہ خاصی برہم نظر آئی تھیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ بھارت میں آکسیجن کے زیادہ سے زیادہ پلانٹس لگائے جارہے ہیں جبکہ سلینڈرز ٹنوں کے حساب سے میسر ہیں، ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے؟۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں اور تباہی سے کچھ نہیں سیکھا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر مودی سرکار نے 3 ماہ کے دوران 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک منٹ کے اندر 1 ہزار لیٹر گیس فراہم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں