لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان کم از کم بارہ روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کر سکیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تین ٹی ٹوینٹی اٹھارہ، بیس اور بائیس دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی کھلاڑیوں کا کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن ہوا۔
کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے علاوہ فزیکل ٹریننگ اورفیلڈنگ پریکٹس میں بھی حصہ لیا۔ کوئنز ٹاؤن میں موجود پاکستان شاہینز کا دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی مکمل ہوگیا ہے۔
شاہینز کل نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ کھیلنے ے لیے وانگرائے روانہ ہوں گے۔