پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل زمبابوے کو زوردار دھچکا لگ گیا۔ میزبان ٹیم کے کپتان میچ سے باہر ہوگئے۔
میزبان ٹیم کے لیے بریُ خبر ہے کہ کپتان شین ولیمز دوسرے ٹیسٹ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔ زمبابوے بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کپتان انجری کے باعث میچ کے لیے دستیاب نہیں۔
شین ولیمز انجری سے چھٹکارا نہیں حاصل نہیں کر سکے اور وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اسی بنا پر وہ کل سے شروع ہونے والے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
شین ولیمز کی عدم موجودگی کے باعث برینڈن ٹیلر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
فاسٹ بولر تابش خان اور حارث رؤف شامل ہیں، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے۔ ٹیم کیلئے ضروری ہوا تو تابش خان کو بھی کھلائیں گے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح حاصل کریں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے 13 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے، پہلا ٹیسٹ تین روز میں جیتے، بالنگ بیٹنگ ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وننگ کمبینیشن کے ساتھ چلیں گے۔
دوسرے ٹیسٹ کی 13 رکنی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ ٹیم کا حصہ ہیں، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف بھی 13 ارکان میں شامل ہیں۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راونڈر ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میں مڈل آڈر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔