جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فیس بک کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے ڈیزائن کو ازسر نو ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ میٹا نے رابطوں کے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے ڈیزائن میں تبدیلیوں کو ابتدائی طور پر بیٹا صارفین کیلئے جاری کردیا گیا ہے۔

ان تبدیلیوں کے بعد فیس بک میں یوٹیوب کی طرح ڈارک موڈ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ نیوی گیشن کیلئے ٹولز اور دیگر ایپس کو روایت کے برخلاف بائیں جانب رکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

میٹا کے مطابق ابھی اس نئے ڈیزائن کوتجرباتی طورپر پیش کیا گیا ہے تاہم آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے دنیا بھرکے صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں