جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب اور یونان کے درمیان بڑا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب اور یونان کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت مملکت یونانی حکومت سے دفاعی سسٹم حاصل کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، یونان سے امریکی ساختہ دفاعی سسٹم پیٹریاٹ خریدے گا، دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یونانی سفارت کار کا کہنا ہے کہ فریقین نے معاہدے پر دستخط سعودی دارالحکومت ریاض میں کیے، ریاض حکومت یہ دفاعی نظام تیل کی تنصیلات کے حفاظت کے لیے استعمال کرے گی۔ اس معاہدے پر دستخط ایسے موقع پر ہوئے کہ جب منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یونان کے وزرائے خارجہ و دفاع نے ملاقات کی۔

- Advertisement -

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت یونانی افواج سعودی عرب کی دفاعی استعداد بڑھانے میں بھی حصہ لیں گی۔ سعودی اور یونانی فوج کی قانونی پوزیشن بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

یونان کے وزیرخارجہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس سے توانائی کے شعبے کو محفوظ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ریاض میں دونوں ممالک کے مابین دفاع کے علاوہ دیگر شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں