جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

محکمہ اینٹی کرپشن کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہری بلڈنگ اتھارٹی(ایل ڈی اے) سے متعلق عوامی شکایات پر ڈائریکٹرجنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے اسپیشل ونگ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور بلڈنگ اتھارٹی کے حوالے سے شکایات کے لیے ہیڈکوارٹر میں اسپیشل ونگ قائم کردیا گیا ہے، تمام شکایات ہیڈکوارٹرز آفس میں ریفر کی جائیں گی۔

گوہر نفیس نے بتایا کہ بلیک میلنگ کلچر کو ختم کرنے کے لیے ایل ڈی اے اسپیشل ونگ قائم کیا گیا، عوام کو جلد ازجلد ریلیف دینا ترجیح ہے، کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو ہر گزبرداشت نہیں کریں گے۔

قبضہ مافیا کے خلاف بڑا اقدام سامنے آگیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفس(سی سی پی او) لاہور میں اینٹی قبضہ مافیا سیل تشکیل دیا، جہاں پر آن لائن رابطے کی سہولت سے عوام از خود شکایات درج کراسکیں گے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اینٹی قبضہ مافیا سیل کی نگرانی ایس ایس پی آپر یشنز کریں گے، شہریوں کی دادرسی کے لیے ہاٹ لائن 1242 بھی متعارف کرائی گی ہے جہاں شکایتوں کو اندراج ہوگیا اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں