پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش لیگ کھیلنےوالے قومی کھلاڑیوں کو واپس وطن طلب کرلیا ہے۔
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے گیارہویں سیزن میں پاکستان کے 4 اہم کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ تھے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف اور محمد حسنین نے اپنے کارکردگی سے ایونٹ میں دھوم مچا رکھی ہے۔
Unbelievable! Haris Rauf reels one in on the rope! #TeamGreen #BBL11 pic.twitter.com/QUMWd2DPoU
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 3, 2022
ایڈیلیڈ اسٹرئیکرز کے خلاف حسنین نے پہلے اوور میں تین وکٹیں اڑادیں اور چار اوور میں انیس رنز دیئے تین شکار کیے۔
پی سی بی کی جانب سے واپس بلائے جانے پر فخر زمان، محمد حسنین، حارث روف جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔
TRIPLE. WICKET. MAIDEN. ON. DEBUT. #BBL11 pic.twitter.com/73hCAB40aU
— KFC Big Bash League (@BBL) January 2, 2022
فخر زمان لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ محمد حسنین سڈنی تھنڈرز اور حارث روف میلبرن اسٹارزکی ٹیم کا حصہ تھے۔۔ شاداب خان پہلے ہی وطن واپس آ چکے ہیں۔
We've still got this celebration on repeat 🤣 😷 #TeamGreen @HarisRauf14 pic.twitter.com/gmDPgovNs6
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 11, 2022