پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق امریکی صدر کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی ایپلکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس کو ملک کے لیے خطرناک قرار دے کر پابندی عائد کردی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق دورہ حکومت میں اٹھایا گیا اقدام جوبائیڈن نے مسترد کردیا، امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ چین نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے کو خوش آئند اور درست قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

- Advertisement -

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ، عملدر آمد مؤخر

خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام ایپس کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرسکتی ہے۔

واضح رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار میں آنے کے بعد چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کرنے کی قانونی کارروائی روک دی تھی اور اب پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کمپنیاں امریکا میں اپنا کاروبار جاری رکھ سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں