ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی حکومت کے بڑے فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا اس دوران بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلایا گیا، کورونا وبا کے پیش نظر آن لائن اجلاس کا ہی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب اور چین ہائیڈروجن توانائی شعبے میں تعاون کریں گے۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں سعودی کابینہ نے چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار وزیر توانائی کو تفویض کر دیا ہے، اجلاس میں کابینہ ارکان کو دوست ممالک سے مذاکرات اور ملاقاتوں کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

قبل ازیں ایک اجلاس میں سعودی کابینہ کے اراکین نے مملکت کے مختلف علاقوں اور سول تنصیبات پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کا خیر مقدم کیا تھا۔

علاوہ ازیں کابینہ نے لیبیا کے حوالے سے موقف دہراتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ لیبیا کے امن و استحکام و اتحاد و سالمیت کے تحفظ کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششیں جاری رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں