تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تاجر برادری کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

کراچی: کرونا کیسز میں کمی کے بعد کراچی کی تاجر برادری نے صوبائی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین سندھ تاجر اتحاد کاشف صابرانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ بھر بالخصوص کراچی میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں آنا خوش آئند ہے، ہم نے ہمیشہ حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کو تیار ہیں، عوام اور تاجروں کی جانب سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

کاشف صابرانی نے کہا کہ خود وزیر اعلٰی سندھ اور ان کی بنائی گئی ٹاسک فورس نے اس بات کا اقرار کرلیا ہے کہ عوام اور تاجر برادری کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے صورتحال قابو میں آرہی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب سندھ حکومت بھی تاجروں کے کاروبار کو رات آٹھ بجے تک کھولنے اور ہفتہ میں چھ روز کاروبار کرنے کی فوری اجازت دے۔

وائس چیئرمین سندھ تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تاجر برادری بالخصوص چھوٹے تاجر بدترین معاشی بحران کا شکار ہوگئے ہیں، اس وقت عیدالفطر کے مکمل فلاپ سیزن کے بعد تاجروں کو عید الاضحٰی کے سیزن سے توقع ہے۔

کاشف صابرانی نے تجویز دی کہ کاروباری اور تجارتی مراکز کے اوقات کار رات آٹھ بجے تک کرکے بے شک رات دس بجے سخت لاک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھا جائے کیونکہ ہفتہ میں چھ روز کے کاروبار اور وقت میں دو گھنٹے کے اضافے سے مارکیٹوں میں عوام کا رش مزید کم ہوگا اور ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کیا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -