اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی!

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل مارکیٹ میں مندی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں گراوٹ کا شکار ہیں۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ کروڈ 73 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی کمی ہوئی ہے اور یہ 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔

- Advertisement -

پچھلے مہینے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں مسلسل کمی کا سبب چین کی جانب سے سپلائی میں کمی اور سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی میں توسیع کے اثرات بھی ہیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 77.24 ڈالر فی بیرل پر آگیا تھا جبکہ برینٹ کروڈ 81.65 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا تھا۔

تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں