منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

کرکٹ کے میدان سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیے کھیل کے میدان سے اچھی خبر ہے کہ اس کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے  لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان آئندہ سال جنوری میں کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی تو کر ہی رہا ہے مگر اب ملک کو اسی سال ایک اور بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔

پاکستان رواں سال نومبر اور دسمبر میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ دبئی میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا جو سید سلطان شاہ کی زیر صدارت ہوا۔

- Advertisement -

یہ ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں بھارت سمیت سری لنکا، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور نیپال نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے تاہم آسٹریلیا کے جواب کا انتظار ہے۔

اس اجلاس میں میں کھیل کے کچھ قوانین میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی۔

دوسری جانب بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، ایونٹ دسمبر 2025 میں تجویز کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں