جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی سے قبل بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے لیے بڑا انعام

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بڑے انعام سے نواز دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل سے کھیل کے میدان میں ٹیموں کی جنگ شروع ہو رہی ہے۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو بڑے انعام سے نوازا ہے۔

آئی سی سی نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو 2024 کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر اور ٹیسٹ ٹیم دی ایئر کی اعزازی کیپ دی ہیں۔

 

گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2024 کے لیے تمام فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان کیا تھا جس میں گزرے سال بہترین کارکردگی دکھانے والے دنیائے کرکٹ کے کرکٹرز کو شامل کیا گیا تھا۔

آئی سی سی نے بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا تھا جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا تھا۔

 

آئی سی سی کی جانب سے اعزازی کیپ ملنے پر دونوں کرکٹرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میرے پاس آئی سی سی کی کافی کیپس جمع ہو چکی ہیں اور اب ایک اور بھی آ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں