نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
مہنگائی کے طوفان میں ایک جانب اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کررکھا تو دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی ہے اضافےکااطلاق کےالیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کارکمپنیوں پرہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلےکااطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کےبعدہوگا تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا۔
نئے اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔