پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

بٹ کوائن سے متعلق بڑی پیشگوئی، کیا ہونے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کرپٹو کرنسی ‘بٹ کوائن’ کا جال ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ہر طرف پھیل گیا، مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی ڈیجیٹل کرنسی کو اپنانے کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ’بِٹ اوسس‘ کی چیف ایگزیکٹیو اولہ دودین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں کو اپنائیں گے، اس ضمن میں حکومتی سطح پر کام ہورہا ہے، دنیا بھر میں ڈیجیٹل اثاثے بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس خطے میں بعض ملکوں کی حکومتیں کرپٹو کرسنی کی شروعات کر کے آگے بڑھنے کی کوشش میں ہیں، اسی سبب متعلقہ کمپنیوں کے لیے فریم ورک بھی تیار ہورہا ہے۔

- Advertisement -

ایک رپورٹ کے مطابق بِٹ اوسس نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اچھے مالی نتائج جاری کیے، اس کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم کو ابوظہبی گلوبل مارکیٹ سے ریگولیٹری لائسنس ملا ہوا ہے۔

بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک

اولہ دودین کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کو دیگر ریگولیٹری ادارے بھی منظور کریں گے، صرف متحدہ عرب امارات ہی نہیں بلکہ دیگر علاقائی مارکیٹس میں بھی حکومتوں کی جانب سے تعاون کیا جا رہا ہے جن میں مصر اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ بٹ اوسس کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔

کمپنی نے مستقبل میں سعودی عرب اور مصر میں بھی دفاتر کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں