پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کویت ایئرپورٹ سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو موسم گرما کے دوران مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے ڈی جی انجینئر یوسف الفوزان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل صلاحیت کے ساتھ فعال کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد عائد پابندیاں ختم ہونے پر ایئرپورٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا امید ہے موسم گرما کے دوران ہوئی اڈہ پوری استعداد اور مکمل صلاحیت کے ساتھ آپریشنل ہوگا۔

- Advertisement -

ڈی جی سوی ایوی ایشن کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں پروازوں کی تعداد اور مسافروں کی آمد و رفت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس وقت ایئرپورٹ پر یومیہ بنیادوں پر 300 پروازوں کو ہینڈل کیا جارہا ہے جب کہ 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ فعال ہونے پر یومیہ 500 پروازوں کو ہینڈل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کیا گیا ہے نئے ٹاور اور تیسرے رن وے کی تکمیل 2023 کے وسط میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں