تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

کویت میں قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن پر پابندی سے متعلق بڑی خبر آگئی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کویتی انتظامیہ نے کویت میں قومی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی، یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔

سی اے اے نے کہا کہ کویتی پروازوں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا کی مشکل صورت حال کے باوجود کویتی پروازیں بلا رکاوٹ پاکستان آرہی ہیں، بارہا پی آئی اے کو کویت میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔

ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اے اے نے بتایا کہ کویت انتطامیہ نے ہماری درخواست کو نظرانداز کیا گیا، خط کا جواب بھی نہیں دیا گیا، کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں