پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کیلیے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں تین سے چھ روپے تک اضافے کی تجویز ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ملٹی ایئر ٹیرف میں اضافے کی درخواست دے دی گئی ہے جس کی سماعت نیپرا کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا کے الیکٹرک کے تجویز کردہ اضافے کی منظوری دے دیتا ہے تو اس کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت بڑھ کر 47 روپے تک پہنچ جائے گی اور اس اضافے کے بعد کے الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کے درمیان ٹیرف کی قیمت کا فرق 12 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک میں شیئرز ہولڈر سعودی کمپنی نے ہائی لیول پر ملٹی ائیر ٹیرف کی بات کی ہے جب کہ ملٹی ایئر ٹیرف کیلیے ایس آئی ایف سی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملٹی ایئر ٹیرف کے بعد کے الیکٹرک میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور کے الیکٹرک کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف ڈیفرینشیل سبسڈی بھی بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کیلیے ملٹی ائیر ٹیرف پر ہیئرنگ رواں ہفتے متوقع ہے اور کے الیکٹرک کو ملٹی ایئر ٹیرف دینے کیلیے پبلک ہیئرنگ کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں