جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نوجوانوں کیلئے عالمی دن کے موقع پر بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی منظوری دی، اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے تحت قرض کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا۔ نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ آسان شرائط پر 5گنا زیادہ رقم مل سکے گی، وزیراعظم نے عثمان ڈار اور مشیر خزانہ کو رقم بڑھانے کی ہدایات کردی۔

- Advertisement -

نئے اقدام کا باضابطہ اعلان آج شام معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10 لاکھ درخواست موصول

عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوان سب سے بڑی طاقت اور قومی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو حقیقی تبدیلی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع دیں گے۔

دوسری جانب نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار کا اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا 68 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی حکومت نوجوانوں کی بھر پور حمایت کی مرہون منت ہے، وزیراعظم نے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی باریوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک کے تحت جامع لائحہ عمل مرتب کیا، نوجوانوں کی سماجی، سیاسی اور معاشی ترقی کیلئے اہداف متعین کئے گئے، ملکی ترقی کیلئے کامیاب جوان کا حصہ بنیں۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں