جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستانیوں کے لیے بھی ایمازون پر فروخت ممکن، بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

معروف ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے پر رضا مند ہوگئی، اس اقدام سے نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے ای کامرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کو ڈالنے پر رضا مند ہوگیا۔

رزاق داؤد نے بتایا کہ ایمازون کے ساتھ پچھلے ایک سال سے بات چیت جاری تھی جس کے ثمرات اب آنا شروع ہوئے ہیں، اس اقدام سے ایس ایم ای کمپنیز، نوجوانوں اور خواتین سرمایہ کاروں کو روزگار کے مواقع ملے گے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے جس سے اربوں کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع ملے گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں