تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دنیا کے لیے بڑی خبر، ڈونلڈٹرمپ کا اہم اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ویکسین کے حوالے سے دنیا کو بڑی خبر سنا دی۔

ایک جانب جب دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہو چکا ہے تو دوسری جانب تاحال کوویڈ 19 ویکسین کی تیاریوں سے متعلق آئے روز نئے دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

خود امریکی کمپنیاں اور صدر ٹرمپ سب سے پہلے مستند، مؤثر اور محفوظ ویکیسن مارکیٹ میں لانے کے لیے بارہا یقین دہانیاں کروا چکے ہیں۔

اب امریکی صدر نے ایک بار پھر ویکیسن کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیاکےلیےبڑی خبر ہے۔ڈونلڈٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کوروناسےبچاؤکی ویکسین کی کامیابی دنیاکیلئےبڑی خبرہے، کوروناسےبچاؤکی نئی آنےوالی ویکسین کے 90 فیصد مثبت نتائج آئے۔

ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج بہت تیزی آئی ہے۔

تاریخی دن : امریکی کورونا ویکسین کے مثبت نتائج آنا شروع

امریکی فارما کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کورونا ویکسین کے فیزتھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے90فیصد مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے سی ای او امریکی فارما کمپنی فائزر البرٹ برلا کا کہنا ہے کہ آج انسانی تاریخ اور سائنس کیلئے بہت بڑا دن ہے۔فارما کمپنی فائزر کے کورونا ویکسین کے فیزتھری میں90فیصد مؤثر نتائج آئے ہیں، فائزر جرمنی کی کمپنی بائیواینٹیک کےساتھ مل کر کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی دواساز کمپنی فائزر کے سی ای اوالبرٹ برلا نے کہا تھا کہ اکتوبر کے آخر تک پتہ چل جائے گا کہ ویکسین مؤثر ہے یا نہیں اور اگر یہ مؤثر ثابت ہوتی ہے تو دسمبر تک یہ امریکہ میں تقسیم ہوسکتی ہے۔

البرٹ بورلا کا کہنا تھا کہ ویکسین کا محفوظ اور مؤثر ہونا ضروری ہے، اور اس کی تیاری مستقل بنیادوں پر اعلیٰ ترین معیارات کے۔تحت ہونی چاہیے، ہم رواں ماہ کے آخر تک جان سکیں گے کہ آیا یہ ویکسین مؤثر ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -