تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب میں گاڑیوں کے حوالے سے بڑی خبر!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے سودے کے 20 برس بعد گاڑی ریکارڈ سے ہٹانے کا طریقہ کار بتایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ 20 برس پرانے مالک کے ریکارڈ سے گاڑی ہٹانے کےلیے ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے جمع کیے جائیں۔

محکمہ نے کہا مذکورہ گاڑی کی رجسٹریشن مؤثر ہونا ضروری ہے، ریکارڈ ہٹانے کے لیے گاڑی کے سودے کی دستاویز (تشلیح) کے مرکز پردی جائیں۔

سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا کہ دستاویز کے ساتھ نمبر پلیٹ اور استمارہ منسلک کیا جائے، ایسا کرنے پر ہی پرانی گاڑی ریکارڈ سے ہٹائی جا سکے گی۔

مذکورہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب ایک شہری نے اسفسر کیا تھا کہ اس نے 20 برس قبل پرانے ماڈل کی دو گاڑیاں فروخت کی تھیں، یہ یاد نہیں کہ گاڑی کا سودا کب کس کے ساتھ کیا گیا۔ کسی ٹریفک خلاف ورزی کا ریکارڈ بھی موجود نہیں۔ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ہٹانے کےلیے کیا طریقہ کار اختیارکرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی ٹریفک قانون کی دفعہ 16میں ہے کہ پرزوں کی شکل میں تبدیل کرنے کی غرض سے فروخت کی جانے والی گاڑی کی نقل ملکیت پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی۔

Comments

- Advertisement -