جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کے خلاف بڑا منصوبہ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

روہت شرما اور ویرات کوہلی میدان میں گہرے دوست جیسا رویہ اپناتے ہیں مگر اب بھارتی کپتان کا اپنے سینئر پارٹنر کو نیچا دکھانے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

بھارت کو حال ہی میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں عبرت ناک شکست ہوئی ہے۔ اس سیریز میں بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی بری فارم کا شکار رہے اور ان کے بیٹس نے رنز نہیں اگلے۔

اس صورتحال کے بعد جب ان کھلاڑیوں کے خلاف تنقید شروع ہوئی تو ریٹائرمنٹ لینے کے مطالبات سامنے آنے لگے تو اچانک بھارت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف ترین شخصیات نے روہت شرما کے حق میں آواز بلند کی اور ان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کا زبردست کپتان قرار دیا، جب کہ یہ تمام شخصیات ویرات کوہلی کی حمایت میں کچھ نہ بولیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا میڈیا کے مطابق روہت شرما کی اس ساری حمایتی مہم کے پیچھے جس شخصیت کا ہاتھ نکلا وہ کوئی اور نہیں بلکہ ویرات کوہلی کی سابق منیجر ہنٹی سجدہ تھیں جنہوں نے متعدد شوبز اور دیگر معروف شخصیات سے روہت کے حق میں ٹوئیٹس اور اسٹیٹس شیئر کرائے۔

ان ٹوئٹس میں مذکورہ شخصیات کا روہت کی حمایت کرنا اور ویرات کے لیے بالکل خاموشی اختیار کرنا معاملے کو مشکوک بنا گیا کیونکہ بحیثیت کھلاڑی ویرات کی خدمات بھارتی ٹیم کے لیے زیادہ ہیں۔

اس سارے معاملے کو کئی لوگ روہت اور ہنٹی سچدا کی ملی بھگت سے ویرات کوہلی کو نیچا دکھانے کی سازش بھی قرار دے رہے ہیں۔

ویرات کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ روہت اور کوہلی کی سابق مینیجر نے شہرت کو نقصان پہنچانے کے منصوبے پر کام شروع کیا اور اب یہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما کی حمایت میں گزشتہ دنوں بالی ووڈ اسٹار فرحان اختر، ودیا بالن سمیت کئی اہم شخصیات نے ٹویٹس کی تھیں۔

کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مشکل کیچ، فیلڈر فضا میں اڑتا ہوا گیند تک پہنچا، حیرت انگیز ویڈیو

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں