تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی ایئرلائن کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

ریاض: سعودی عریبین ایئرلائنز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ابراہم کوشی نے پیش گوئی کی ہے کہ السعودیہ سے 2030 تک سالانہ 85 ملین افراد سفر کر سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں السعودیہ کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے بتایا کہ سعودی عریبین ایئرلائنز ایئرلائن 2022 میں اپنی پروازوں کا دائرہ 200 ائیر پورٹس تک پھیلانے کا عزم رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ السعودیہ کشادہ طیارے حاصل کررہی ہے جو 2022 میں دستیاب ہوں گے، کم بجٹ ایئر لائن فلائی ادیل سے بھی کام لیا جائے گا، 200 ایئرپورٹس کیلئے پروازیں چلائیں گے۔

ابراہم کوشی نے کہا کہ السعودیہ 2030 تک سالانہ پچالیس ملین افراد کو سفر کرانے کی پوزیشن میں ہوگی، کورونا وبا سے قبل 35 ملین افراد ہماری ایئرلائن سے سفر کرتے تھے، ایئرلائن 90 ایئرپورٹس کے لیے اپنی پروازیں چلا رہی تھی۔

سفری خدمات کے اعزاز میں السعودیہ لمیٹڈ کارگو کمپنی نے براعظم ایشیا میں بیسٹ ایئر کارگو ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ السعودیہ نے مئی 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ ہانگ کانگ سے بوئنگ بی 787 کی تین اضافی پروازیں چلائے گی۔

خیال رہے کہ مذکورہ فیصلہ ای کارگو کی بڑھتی ہوئی طلب پر کیا گیا، اس کے بعد براعظم ایشیا سے ہفتے میں پروازوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔ ہانگ کانگ، شنگھائی اور گوانگ ژو کے لیے پروازیں چل رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -