اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پنجاب میں 56 کمپنیز اسکینڈل، تحقیقات میں بڑی پیش رفت، جلد اہم گرفتاریوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں 56 کمپنیز اسکینڈل میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ، جس کے بعد جلد اہم گرفتاریوں کا امکان ہے جبکہ نیب کو شہباز شریف سمیت سیاستدانوں کے خلاف اہم ریکارڈ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور میں صفائی کے نام پر قومی خزانے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی کمپنی میں 9 سیاستدانوں،7 بیوروکریٹس سمیت 22 افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے جبکہ شہباز شریف سمیت سیاستدانوں کے خلاف بھی نیب کو اہم ریکارڈ مل گیا ہے۔

[bs-quote quote=”صفائی کمپنی میں 9 سیاستدانوں،7 بیوروکریٹس سمیت 22 افراد کے گرد گھیرا تنگ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

ذرائع کے مطابق سابق ڈی سی اوز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی لوٹ مار میں ملوث ہے، بعض سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے تحقیقات میں نیب کیساتھ تعاون نہیں کیا۔ ذرائع نے اس کیس میں جلد اہم گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں نیب لاہور نے 56 کمپنیوں کے ریکارڈ کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی، نیب رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آڈٹ انکوائری میں ان کمپنیوں میں قانون کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی۔ ان کمپنیوں میں پنجاب سلورلینڈ بائیو ٹیکنالوجی کمپنی، بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پنجاب، قائداعظم ونڈ پاور کمپنی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں پنجاب کمپنیزاسکینڈل میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ اگرریفرنس بنتا ہے تو فائل کریں، 3 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے افسران نیب کے روبرو پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے جولائی میں شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا، جس کے احکامات سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہوا میں اڑا دیئے تھے۔

خیال رہے نیب لاہور نے5 اکتوبر کو شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد سے شہبازشریف نیب کی تحویل میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں