متحدہ عرب امارات میں حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس پر شہریوں نے خوشی اور راحت کا اظہار کیا ہے۔
یواےای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت میں 13 فیصد کمی کرتے ہوئے اگست میں 4.03درہم فی لیٹر مقرر کی ہے۔
اسپیشل 95 کی قیمت 13.27 فیصد کمی کے بعد 3.92 درہم فی لیٹر جب کہ ای پلس 91 کی قیمت 13.5 فیصد کمی کر کے 3.84 درہم فی لیٹر مقرر کی ہے۔
قیمتوں میں کمی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلوں کا احسن قرار دیا اور کہا ہے کہ دیگر اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سامنے پیٹرول کی قیمت میں کمی یقیناً باعثِ راحت ہے۔
قیمت میں کمی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حمیرا منصور نامی خاتون نے کہا کہ اس ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی توقع نہیں تھی۔
دبئی کے رہائشی ہارون الہتھو نے کہا کہ گاڑی کا پیٹرول ٹینک فلُ کروایا ہے جس کی قیمت 185 سے گھٹ کر 150 درہم ہو گئی ہے۔