ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بی جے پی کو الیکشن کے دوران بڑا صدمہ، اہم رہنما چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے دوران حکومت جماعت کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ اس کے اہم رہنما کا انتقال ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی گزشتہ روز دہلی کے ایمس اسپتال میں چل بسے۔ 72 سالہ سشیل طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ حالیہ انتخابات کی مہم بھی نہیں چلا رہے تھے۔

- Advertisement -

سشیل مودی نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں اور اس وجہ سے وہ لوک سبھا  کے الیکشن میں کچھ نہیں کر سکوں گا اور اس حوالے سے وزیراعظم مودی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

بی جے پی رہنما کے انتقال پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ہمارے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی جی کے انتقال کی خبر سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ آج بہار نے سیاست کے ایک عظیم رہنما کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا ۔ ان کے انتقال سے بہار کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے طویل عرصہ تک پر نہیں کیا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں