تازہ ترین

تنخواہ میں گزارہ مشکل، برطانیہ میں آج بڑی ہڑتال

لندن: تنخواہ میں ملازمین کا گزارہ کرنا مشکل ہو گیا، برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج بڑی ہڑتال کر یں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں اساتذہ اور ٹرید یونینز آج بڑی ہڑتال کر یں گے، ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد اساتذہ ہڑتال میں شرکت کریں گے۔

اساتذہ تنخواہوں میں اضافے نہ ہونے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ تنخواہ کا دو تہائی حصہ رہن سہن میں نکل جاتا ہے، مہنگائی کی شدید لہر کی وجہ سے موجودہ تنخواہ میں گزارہ کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ہڑتال سے ملک میں 23 ہزار اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

اساتذہ کی ہڑتال، برطانیہ میں 23 ہزار اسکول متاثر ہوں گے

واضح رہے کہ دو روز قبل ایجوکیشن سیکریٹری اور ٹیچرز یونین کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، محض آدھے گھنٹے پر مشتمل یہ مذاکرات بری طرح ناکام ہو گئے تھے۔

تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے لیے اساتذہ کی ہڑتال میں دوسرے شعبوں سے وابستہ لوگ بھی شرکت کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -