تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امریکی عوام کیلئے بڑا سرپرائز آنے والا ہے، ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا ویکسین سے متعلق ایک اور بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام کیلئے بڑا سرپرائز آنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخاابات کی گہماگہمی عروج پرہے ، ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے صدارتی امیدوار دعوے اور وعدے کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے باہر پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی عوام کیلئے بڑا سرپرائزآنے والا ہے، کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تک میری قیادت میں کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی، اس کام میں دو سے تین سال لگ سکتے تھے، ہم نے انتہائی کم وقت میں کام کیا۔

مزید پڑھیں : امریکا میں کروناویکسین کب متعارف کرائی جائے گی؟ خبر آگئی

خیال رہے واشنگٹن حکومت نے 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے کرونا ویکسین متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کررکھا ہے ، جس سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی۔

امریکا کے وبائی امراض کنٹرول کرنے والے ادارے (سی ڈی سی) نے اپنے خط کے ذریعے تمام امریکی ریاستوں کے گورنروں کو ویکسین سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کردیا اور تیار رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔

.واضح رہے امریکہ میں اس وقت ایسٹرازینیکا، مارڈرنا اور فیزر نامی تین کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے ویکیسن کے تیسرے مرحلے کا کلینکل ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل کسی ویکسین کی منظوری دی جاسکتی ہے، اگر ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل سے پہلے ہمیں لگتا ہے کہ یہ محفوظ اور کارگر ہیں تو اسے منظوری دی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -