کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو سعودی عرب میں حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو انٹرپول کی مدد سے سعودی عرب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
[bs-quote quote=”ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر مقدمہ درج ہونے پر فرار ہوگیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر مقدمہ درج ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم مسعود کے ریڈ وارنٹ چند روز قبل جاری کیے گئے تھے، بعد ازاں انٹرپول سے ملزم کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا گیا۔
اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر اسلم مسعود جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، ایم کیو ایم کے بڑے نام ملوث
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم مسعود کی گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہے، پاکستان واپسی پر ملزم سے تفتیش میں اہم معلومات حاصل ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں تین روز قبل اسٹیٹ بینک نے ایک ہزار ملین سے زائد اثاثے رکھنے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو 30 نومبر تک بائیو میٹرک کرانے کا حکم دیا ہے، جس میں لسٹڈ، پبلک لمیٹڈ اور ذاتی اکاؤنٹ رکھنے والے شامل ہیں۔
دریں اثنا آج متحدہ قومی موومنٹ کے ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر بھی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایم کیو ایم کے بڑے نام ملوث ہیں۔