اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ، یوسف رضاگیلانی کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

 قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے۔

یوسف رضا گیلانی کامیاب

سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، قومی اسمبلی سے یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے ہیں، حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

- Advertisement -

ریٹرننگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا، کامیابی کا سرٹیفکیٹ فارم 58 کی صورت میں جاری کیا گیا ہے، سرٹیفکیٹ ریٹرننگ آفیسر کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

اس سے قبل سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے پولنگ ‏ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی، جس میں یوسف رضا گیلانی نے پانچ ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

سات ووٹ ضائع 

قومی اسمبلی میں7 ووٹ گنتی کے بعد الگ کر دیئےگئے ہیں۔ امکان یہی ہے کہ ان ووٹوں کو ضائع ‏قرار دے دیا گیا ۔

بلوچستان

بلوچستان میں مجموعی 12 نشستوں کے نتائج آگئے، بلوچستان سے بی اے پی کے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے، بی اے پی اور اتحادیوں نے مجموعی 12 میں سے 8 نشستوں پر فتح سمیٹی، جنرل کی 5 اور ایک ٹیکنوکریٹ و خواتین کی نشست بی اے پی جیت گئی۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 4 نشستیں پی ڈی ایم کے حصے میں آئیں، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، بی این پی مینگل کے محمد قاسم کامیاب ہوئے۔

بی اے پی کے سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ نے بھی کامیابی حاصل کی، حمایت یافتہ عبدالقادر بھی جیت گئے، اے این پی کے ارباب عمر فاروق کامیاب قرار پائے، بی اے پی کے پرنس عمر احمد زئی بھی سینیٹ کی نشست جیت گئے۔

بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بی اے پی کے سعید ہاشمی کامیاب ہوئے، ٹیکنو کریٹ کی دوسری نشست  جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ جیت گئے، بلوچستان اسمبلی سے ثمینہ ممتاز، نسیمہ احسان کامیاب ہوئیں، اقلیت کی واحد نشست پر بی اے پی کے دنیش کمار کامیاب ہوئے۔

سندھ

 ٹوٹل 11 نشستوں کا مکمل نتیجہ

7 جنرل نشستیں:

شیریں رحمان ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 22 ووٹ
جام مہتاب ڈہر ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 19 ووٹ
سلیم مانڈوی والا ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 20 ووٹ
تاج حیدر ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 20 ووٹ
شہادت اعوان ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔ 19 ووٹ
فیصل سبزواری ۔۔۔ ایم کیو ایم ۔۔۔ 22 ووٹ
فیصل واوڈا ۔۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔ 20 ووٹ

2 خواتین کی نشستیں:

پلوشہ خان ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 60 ووٹ
خالدہ اطیب ۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم ۔۔۔ 57 ووٹ

2 ٹیکنو کریٹ نشستیں

فاروق ایچ نائیک ۔۔۔ پیپلز پارٹی ۔۔۔ 61 ووٹ
سیف اللہ ابڑو ۔۔۔ تحریک انصاف ۔۔۔57 ووٹ

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کی مجموعی 12 نشستوں کے نتائج بھی سامنے آگئے، جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے شبلی فراز، لیاقت ترکئی، محسن عزیز، پی ٹی آئی کے فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ کامیاب ہوئے۔

جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے عطا الرحمان، اے این پی کے ہدایت اللہ کامیاب ہوئے۔

خواتین کی دونوں ںشستوں پر پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر اور فلک ناز کامیاب قرار پائیں، اقلیت نشست پر پی ٹی آئی کے گور دیپ سنگھ کامیاب ہوئے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست  پی ٹی آئی کے دوست محمد اور ڈاکٹر محمد ہمایوں جیت گئے۔

اس سے قبل پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں