اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

غیرملکیوں کیلئے ویزا سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر نے غیرملکیوں کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری حکومت نے آن لائن سیاحتی ویزے کی سہولت میں مزید ملکوں کا اضافہ کرلیا ہے، اب 74 ملکوں کے شہری اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصری وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے سیاحت کے فروغ کے لیے یہ اعلان کیا۔ وبا کی زد میں آنے والے شعبہ سیاحت کو دوبارہ سے پروان چڑھانے کے لیے حکومت کوشیاں ہے۔

حکومت مصر فروغ سیاحت کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے، سیاحتی ویزے میں آسانی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل صرف 46 ممالک کے شہریوں کو آن لائن سیاحتی ویزا جاری ہوتا تھا۔

تاہم اب اس فہرست میں مزید 28 ممالک کو شامل کرکے تعداد 74 تک کردی گئی ہے۔ نائب وزیر سیاحت و آثار قدیمہ غادۃ شلبی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے مختلف ممالک کے سیاحوں کو مصر آنے کی ترغیب ملے گی۔

سیاحوں کے لیے ایک اور سہولت یہ بھی ہوگی کہ ایک سفر کی ویزا فیس 25 ڈالر اور ملٹی پل ویزا فیس 60 ڈالر مقرر کردی گئی ہے۔ ویزا زیادہ سے زیادہ سات روز میں جاری ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں