بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

ترکی میں اچانک آسمان سرخ ہوگیا، شہری خوف و ہراس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکیہ کے سیاحتی مقام مرماریس کے جنگلات میں آگ بھڑکنے کے باعث آسمان سرخ ہوگیا، جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے سیاحتی مقام مرماریس کے جنگلات میں آگ لگ گئی، جس کے باعث آسمان سرخ ہوگیا۔

- Advertisement -

 

گرم موسم اور تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اور اردگرد کے تمام گھر خالی کراتے ہوئے ایک سوپچاس خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

1500 فائرفائٹرز، 360 فائر بریگیڈ، 20 ہیلی کاپٹراور 14 طیارے آگ کوپھیلنےسےروکنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم بروقت ریسکیو اقدامات سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جنگلات کے وزیر نے کہا کہ آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن پھر بھی ہواؤں کی وجہ سے اس کے دوبارہ پھیلنے کا امکان موجود ہے۔

مقامی پراسیکیوٹر مہمت نادر کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام زاویوں پر غور کر رہے ہیں تاہم جنگل میں لگنے والی آگ اکثر ان لوگوں کے لاپرواہی کا نتیجہ ہوتی ہے، جو پکنک منانے کے بعد حادثاتی طور پر آتش گیر مواد جنگل میں چھوڑ جاتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں ہیکٹر جنگلات تباہ اور راکھ بھی ہوئے۔

خیال رہے موسمیاتی تبدیلی اور بے مثال گرمی اور خشک سالی بحیرہ روم کے علاقے میں آگ لگنے کی بڑی وجوہات ہیں، جس نے گزشتہ موسم گرما میں ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں