منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا بینک گھوٹالہ: ملزمان 22 ہزار کروڑ کی رقم لے اڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مشہور بھارتی کمپنی اے جی بی گروپ نے 28 بینکوں کو22 ہزار کروڑ (220 ارب روپے) کا چونا لگا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے بینکنگ سیکٹر کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بھارتی کاروباری گروپ نے 28 بینکوں میں اتنا بڑا گھوٹالہ کیا ہے کہ اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد 25 اگست 2020 کو بھارتی ایجنسی (سی بی آئی) کو اے بی جی گروپ کے خلاف شکایت موصول ہوئی جس پر سی بی آئی نے سرکاری املاک پر قبضے، مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی، انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر میں اے بی جی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر آر کے اگروال، ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس، دیگر ڈائرکٹرس اور کئی سرکاری افسران کے نام بھی درج کیے گئے ہیں جب کہ آٹھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اے بی جی گروپ نے گھوٹالہ کیسے کیا؟

رپورٹ کے مطابق بے بی جی گروپ (بحریہ جہاز بنانے والی کمپنی) نے مختلف بینکوں سے قرضوں اور کریڈٹ کی سہولیات حاصل کیں اور معاون کمپنیوں کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کردی جہاں اس رقم سے جائیدادیں خریدی گئیں اور کاروبار جمائے گئے جب کہ کمپنی نے اپنے جہاز بھی بیرون ملک ہی فروخت کیے۔

کمپنی نے 28 بینکوں سے 2012 سے 2017 تک قرضے اور کریڈٹ کی سہولیات لی، مگر رقم کسی کو واپس نہ کی۔

رپورٹ کے مطابق 22 ہزار کروڑ کے اس گھوٹالے کو بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں