پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

حکومتی کریک ڈاؤن ، پشاور میں ڈالر کے خرید و فروخت کی سب سے بڑی مارکیٹ بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پشاور میں ڈالر کے خرید و فروخت کی سب سے بڑی مارکیٹ بند ہوگئی ، ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا ایکشن رنگ لے آیا ، ڈالر کی غیرقانونی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد پشاورمیں ڈالرکے خریدوفروخت کی سب سے بڑی مارکیٹ بند ہوگئی۔

ایف آئی اےنے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے، معاشی ماہرین نے ڈالر کی غیرقانونی خریدوفروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے ایکشن کے بعد اوپن مارکیٹ اور انٹربینک دونوں میں ڈالر تین سو روپے سے نیچے آگیا ہے ، ڈالرسستا ہوگا تو پٹرولیم قیمتیں اور مہنگائی کم ہوگی۔

صدر فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے حکومت سے کریک ڈاؤن کی درخواست کی تھی، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئےاورغیرملکی کرنسی کا غیرقانونی کاروبارکرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔

چھ ٹریڈنگ سیشن میں ڈالر انٹربینک میں آٹھ روپے دس پیسے نیچے آچکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیس روپے تک گر چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں