اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم پیکج کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے مالی سال کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم پیکج کی تجویز سامنے آئی ، یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے نئے مالی سال کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکج تجویز کردیا اور پیکج کیلئے بجٹ میں85 ارب مانگ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے وزیر اعظم رمضان پیکج کیلئے 12 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں، 73 ارب روپے آئندہ مالی سال کے11 ماہ کیلئےمانگے گئے ، آئندہ مالی سال کیلئے اوسط ماہانہ تقریبا 6ً ارب 64 کروڑ روپے مانگے گئے۔

- Advertisement -

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے جتنے فنڈزمانگے اتنےمنظور ہونے کےامکانات بہت کم ہیں تاہم وزیر اعظم ریلیف پیکج کیلئے فنڈزسےمتعلق تجاویز کو وزارت خزانہ حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال وزیراعظم پیکج کےتحت 5 بنیادی اشیاپرسبسڈی جاری رکھنے کی تجویز ہے، چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پربی آئی ایس پی صارفین کیلئے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجودہ وزیر اعظم ریلیف پیکج 30 جون کوختم ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں