تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بار بار ذلیل کرکے ادھار واپس مانگنے والے شہری کے ساتھ مقروض نے کیا کیا؟

نئی دہلی: بھارت میں سب کے سامنے بار بار ذلیل کرکے اپنی ادھار رقم واپس مانگنے والے شخص کو قرض دار نے قتل کردیا جبکہ مقتول کے اہل خانہ نے قاتل سے ازخود بدلہ لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں لالو نامی شہری نے اپنے ہی سیمن نامی کزن سے 20 ہزار بھارتی روپے قرض لیے تھے لیکن مقررہ وقت پر پیسے واپس نہ کرنے پر سیمن مسلسل اپنے کزن کی بے عزتی اور سب کے سامنے ذلیل کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رقم ادا کرنے میں ناکامی اور مسلسل بےعزتی کے باعث لالو طعش میں آگیا اور فائرنگ کرکے اپنے رشے دار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، لیکن اس دوران مقتول کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے قاتل کو جائے وقوع پر پکڑ کر تشدد کرکے ہلاک کردیا، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس پستول سے سیمن کا قتل ہوا اسی سے لالو کے سینے پر بھی گولی ماری گئی ہے، دو قتل کی ایک ساتھ تحقیقات کررہے ہیں، لالو کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی کہا کہ لالو کو قتل کرنے میں سیمن کے گھر والے اور اہل علاقہ ملوث ہیں۔

Comments

- Advertisement -