تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

بھارت، خاتون ڈائن قرار دے کر قتل

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار کے ضلع گووند پور میں شہریوں نے خاتون کو ڈائن قرار دے کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع کے گووند پور تھانے کی حدود میں واقع کوئلی گڑھ گاؤں میں منگل کے روز چند لوگوں نے ایک خاتون کو پراسرار مخلوق (ڈائن) قرار دیا اور پھر اُسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق پچاس سالہ خاتون کی شناخت منتی دیوی کے نام سے ہوئی جس کا پیٹ چاک کر کے اُسے قتل کیا گیا، لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون پرساد مانجھی نامی شخص کی اہلیہ تھیں، مقتولہ کے شوہر نے 12 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے برجو مانجھی، سریش مانجھی، نریش مانجھی، کارو مانجھی، کنا مانجھی، انیل مانجھی، تلسی مانجھی، سکھ دیو اور سنجے مانجھی کو نامزد کیا۔

پولیس آفیسر جیوتی پنچ کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مقتولہ کے شوہر پرساد مانجھی کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی منگل کی صبح جب پانی لانے کے لئے گئیں تو وہاں پر پہلے سے موجود ملزمان نے ڈائن کا الزام لگا کر تشدد شروع کردیا۔

Comments

- Advertisement -