تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹیچر کلاس روم میں سو گئی، پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

نیند پوری نہ ہونے پر بچے اکثر کلاس روم میں سوجاتے ہیں لیکن ایک خاتون ٹیچر ہی کلاس میں سو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ایک سرکاری اسکول میں ایک ٹیچر کو کرسی پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک طالب علم نے اسے پنکھا مارا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیچر آرام سے اپنی کرسی پر بیٹھی ہے اور سو رہی ہے جب کہ ایک طالبہ اس کے پاس کھڑی اسے ہوا کے لیے ہاتھ سے پنکھا کررہی ہیں اس دوران دیگر طلبا کلاس روم کے فرش پر بیٹھے نظر آتے ہیں۔

یہ حیران کن منظر ہفتہ کو بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے باغہی پورینا گاؤں کے کٹاروا گورنمنٹ پرائمری اسکول میں دیکھنے کو ملا جب ٹیچر کی شناخت ببیتا کماری کے نام سے ہوئی خاتون سے اس کلپ کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے اور ٹیچر کو کام کے اوقات میں نیند لینے پر طعنہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ بہار میں تعلیم کی حالت کبھی بہتر نہیں ہوگی،‘‘ ایک صارف نے لکھا جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ’’اِتنی محنت لگتی ہے پڑھانے میں (کیا صرف طلبہ کو پڑھانا اتنا مشکل ہے؟)‘‘۔

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’’بہار کے وزیر اعلیٰ اور سیاست دان تعلیم کی بات کرتے ہیں لیکن تعلیمی نظام میں سدھار کب لائیں گے؟‘‘ بہت سے صارفین نے حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔

Comments

- Advertisement -